عظمی بخاری

بانیٔ پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو شخص پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا توہین کا لقب دے رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل 2 مرتبہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دامن میں توشۂ خانے کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بانیٔ پی ٹی آئی کے ماضی کے جملے دہراتے ہوئے کہا کہ چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا، معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں، ہر ہفتے نئے بیانیے بنانے والا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے