بانی کا رویہ مایوس کن، اگر یہ مل کر بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 12 سال سے رویہ افسوس ناک ہے، بانی کا رویہ دیکھ کر پھر ہم مایوس ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملک کے مفاد کے لیے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کو بیٹھنا چاہیے، ملکی معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ غلط بات ہے، کوئی بیک چینل رابطے نہیں ہو رہے، یہ مسلم لیگ (ن) نہیں سیاسی اتحادیوں کی حکومت ہے، اگر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن جاتا ہے تو پھر جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی، اختر مینگل، مولانا فضل الرحمان جیسے سیاست دان کفن باندھنے والی بات نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان کی اپنی ایک رائے ہے، یہ حالات سیاست دان کے ہی پیدا کردہ ہیں۔ یہ کہتے ہیں حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے، اسٹیبلشمنٹ کے انکار پر بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو ہی آپس میں بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔ حکومت نے ملک کو بحران سے نکالا ہے، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، اگر عدالت کا فیصلہ بانی کے حق میں آجائے تو صبح باہر آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے