بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا۔ عرفان صدیقی

عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے ہوگا، طے ہوجانا چاہیے کہ کوئی بات اگر آگے جانی ہے تو یہ ذمہ داری کس کی ہے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی پیچھے نہیں ہٹا، مذاکرات ٹریک پر ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بیان دوسری میٹنگ کے بعد آیا ہے ، ان کے بیان میں براہ راست وزیراعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں ہم ان سے التماس کریں گے کہ ایسے بیانات نہیں آنے چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے