سعید غنی

بانی پی ٹی آئی سے متعلق حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا۔ سعید غنی

اسلام آباد (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی میں منعقدہ پیپلز یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں سعید غنی نے کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق مضمون کی اشاعت سے حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام باتیں عرصے سے کہی جارہی تھیں، بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری پاکستان کے دشمن ممالک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کورنگی ٹاؤن کو انٹری ٹیسٹ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ عہدیداروں نے ٹاؤن کے وسائل سے بہت اچھے کام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1 سال میں 3 ہزار بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اگر کراچی کے 25 ٹاؤن یہ کام کریں تو کراچی کے 75 ہزار بچے کم و بیش آئی ٹی کی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے اور پھر انہیں سرکاری نوکریوں کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سی پیک دو قوموں کیلئے اُمید، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی پیک محض …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے