پشاور (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایک خاص جماعت کے سربراہ نے ملک کے اداروں کو ٹارگٹ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پرسوں جو بیان دیا پی ٹی آئی خود اس کی سپورٹ نہیں کر رہی ہے۔ چین کے صدر آرہے تھے تو پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں دھرنا دے کر اس کو متاثر کیا۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تو چیف جسٹس کے نام پر ریلی نکالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کام کرنے میں یقین رکھتی ہے۔