ایوان صدر میں آصف زرداری کی موجودگی حکومت کے تسلسل کی ضمانت ہے۔ خرم دستگیر

خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں آصف زرداری کی موجودگی حکومت کے تسلسل کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں شہباز شریف اور مریم نواز ہر لحاظ سے اپنی حکومتوں کے انچارج بن کر پالیسیاں دیں، نواز شریف کی لیڈر شپ میں ہم سب متفق اور متحد ہیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد موجود ہیں پارٹی میں اگر کوئی مسئلہ اٹھتا بھی ہے وہ حل کر لیں گے۔ خاموش رہنا نواز شریف کی صوابدید ہے وہ چاہیں گے تو میڈیا سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کے سامنے احتجاج نہیں مہنگائی اور دہشتگردی ایک چیلنج ہے، ہم نے پاکستان کے عوام کو بہترین طریقے میں ڈیلیورکرنا ہے، مہنگائی کا چیلنجز حکومت کو ضرور درپیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے