اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے 47 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2962 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 96 پیسے کی کمی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 03 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
Short Link
Copied