ایل پی جی

ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید کمی کردی۔

اوگرا نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق 01 جون 2024 سے ایل پی جی کی قیمت کا تعین کردیا اور ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 62 پیسے کمی ہوگئی۔

مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2,326.51 روپے تھی جو یکم جون سے 45 روپے 62 روپے کمی کے بعد 2,280.89 روپے پر دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے