ایس سی او کانفرنس؛ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے۔ لیاقت بلوچ

لیاقت بلوچ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس حکومت یا پارٹی نہیں پوری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال موخر کرے، حکومت عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مانے، آئینی ترمیم کا فیصلہ حکومت کا ہے تو اس نے کوئی تیاری نہیں کی۔ سعودی عرب کے اقتصادی وفد کا دورہ پاکستان سے مضبوط دوستی کا پیغام ہے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردی ملک دشمن حملہ ہے، پاکستان کے عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے