ایران اسرائیل کشیدگی، اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی نگراں وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا، یہ رابطہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر ہوا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے