اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق نے اپنے عہدوں سے الیکشن ضابطے کے تحت استعفے دئے ہیں تاکہ وہ الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق کے وزارتوں سے مستعفی ہونے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان سامنے آیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارتوں سے مستعفی ہوگئے ہیں، ایاز صادق اور سلمان رفیق نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے دیے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہو رہا ہے، ایاز صادق اور سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد ایاز صادق اور سلمان رفیق ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔