اگر اپوزیشن سول نافرمانی کی تحریک لائی، ہماری حکمت عملی طے ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن سول نافرمانی تحریک لائی تو ہماری حکمت عملی پہلے سے طے ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کے ایکس پیغام کا جواب دیا کہ مذاکرات ختم کرنے کی بات بیرسٹر گوہر نے کی ہے۔ شکریہ کہ بیرسٹر گوہر نے ہمیں ٹویٹر پر یاد کیا، مذاکرات ختم کرنے کی بات میں نے نہیں کی، بیرسٹر گوہر تو خود کہہ رہے ہیں کہ کمیشن نہ بنا تو مذاکرات نہیں ہوں گے، میں نے یہ نہیں کہا جس طرح وہ کہہ رہے تھے، اب انہوں نےکہہ دیا کہ سیاسی بات نہیں ہوئی تھی، اجلاس کے بعد بیرسٹر گوہرخود پہلےکچھ بات کر رہے تھے بعد میں کچھ اور بات کرتے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن سول نافرمانی تحریک لائی تو ہماری حکمت عملی پہلے سے طے ہے پہلے بھی سول نافرمانی پر کسی نے رقم نہیں روکی، بیرون ملک بیٹھے لوگوں نے اپنے گھروں میں پیسے بھجوانے ہیں، سول نافرمانی بھی دیکھ لی، 3 حملے بھی انہوں نے کرلئے ہیں اب کیا چاہتے ہیں کہ ہم منتوں پر آجائیں ،یہ بتائیں کہ جوڈیشل کمیشن نے اب کیا فیصلہ کرنا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو پھر اس میں ماضی کی چیزیں بھی شامل کریں، 35 پنکچر کی بات شامل کریں، دھرنے بھی، 9 مئی سمیت سارے خلفشار رکھیں، 9 مئی میں تو لوگوں کی نشاندہی ہوچکی کیسز چل رہے ہیں، بہت سارے لوگوں کو سزائیں بھی مل گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے