اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کاروں کو قیادت کی ہدایت ہے کہ قومی اسمبلی میں معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینا چاہیے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی، جس دن ارکان نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرنی ہوتی ہے اس روز بھی وہ کورم کی نشان دہی کر دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں اپوزیشن مذاکرتی کمیٹی کو ہدایت ہے کہ اسمبلی کارروائی معمول نہیں ہونی چاہیے۔ یہ انہوں نے کہا، جنہوں نے جن کو کہنا ہوتا ہے، گزشتہ پیر سے اپوزیشن کے ساتھی صرف احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے طے کیا تھا احتجاج کریں مگر ہر چیز کا وقت ہوناچاہیے۔ میں نے کئی دفعہ ریکویسٹ کی عوام کے ایشوز پر بھی بات کر لیں، وہ احتجاج کرتے ہیں آدھا گھنٹہ 20 منٹ اس کے بعد چلےجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے