اپنی پہلی تقریر میں کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’ہونہار اسکالر شپ پروگرام‘ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’ہونہار اسکالر شپ پروگرام‘ کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ 12 ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز، 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجز اور131 گریجویٹ کالجز کے طلبہ کو بھی پروگرام کے تحت اسکالر شپ دی جائے گی۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 8 سال میں 130 ارب روپے کے وظائف فراہم کیے جائیں گے جبکہ اس پروگرام سے 4 سال میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

اس سے متعلق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا آغاز اہم سنگِ میل ہے، اسکالر شپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام اعلیٰ تعلیم کے لیے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا، یہ پروگرام نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

اسلام آباد (پاک صحافت) عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے نے ترکیہ کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے