لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت سے سہولت کاری نہ ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کافی پہلے ہو جاتی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج جو فیصلہ آیا اس پر کوئی حیرانگی نہیں ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے اس جج اور عدالت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے ککہ رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری ثاقب نثار نے دے رکھی تھی، ثاقب نثار کی صادق و امین والی اور پھر ’گُڈ ٹو سی یو‘ والی سہولتکاری کی گئی۔
Short Link
Copied