آئینی ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کیلئے ہوئی۔ طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کیلئے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کررہی ہے، تحریک انصاف سے کسی مثبت بات کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے رٹ پیٹیشن کے ذریعے اختیارچھینا گیا تھا، پارلیمنٹ نے دوبارہ اپنا اختیار واپس لیا ہے، ترمیم کسی کی ذات نہیں ادارے کی بہتری کے لیے ہوئی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہہ سنی اتحاد کونسل کو وہ ریلیف دیا گیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے