شازیہ مری

آئینی ترامیم پر جتنا ہوسکے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم پر جتنا ہوسکے اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کسی چیلنج سے کم نہیں، ڈائیلاگ مزید ہونا اچھی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر کام کیا، انکا احترام کرتے ہیں۔ حکومت کو تجویز دی اپوزیشن جماعتوں کو بھی شامل کرنا چاہیے، آن بورڈ لیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اتنی حکومتیں نہیں دیکھیں، جتنی اپوزیشن دیکھی۔ ہمیں بات کرتے رہنا چاہیے، حکومت جلدی چاہتی ہے لیکن کوئی بات نہیں۔ ہم سب کی نیت انصاف کے نظام کو مضبوط کرنے کی ہونی چاہیے۔ بلاول بھٹو نے بتایا حکومت کی کچھ تجاویز پر اتفاق نہیں کرتا۔

انھوں نے کہا کامران مرتضی کو ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ پی پی رہنما نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کو نہیں پڑھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے