رانا ثناءاللہ

اُمید ہے اب سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی، رانا ثنا اللہ

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اُمید ہے اب سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے اُمید ہے اب پاکستان کو دوبارہ چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کر کے توانائی بحران پر قابو پایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار اد اکیا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، عام آدمی کی ضروریات کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خیال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ملیشیا

پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے