اوکاڑہ میں دھی رانی پروگرام کے تحت 75 جوڑوں کی اجتماعی شادی

دھی رانی

اوکاڑہ (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام دھی رانی کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی پروگرام کا مقصد متوسط طبقے کی بچیوں کی شادیاں کروانا، ان کے گھروں کو آباد کرنا ہے، مالی معاونت کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام 75 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران تھے، تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سول سوسائٹی وکلاء اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر شرکا نے کہا کہ دھی رانی جیسے پروگرام کی ہمارے معاشرے میں اہم ضرورت ہے، غریب اور متوسط طبقے کیلئے ایسے پروگرام کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔

تقریب کے شرکا نے مزید کہا کہ وہ بچیاں جو جہیز اور رشتوں کیلئے پریشان تھیں ان کے گھروں کو آباد کروانا قابل ستائش ہے، آج معصوم بچیوں کے چہروں پر خوشی کے آثار دیکھ کر سکون قلب ملا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اس پروگرام کو خوب سراہا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے