انٹر کے نتائج کا اعلان، مریم نواز کی پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کو مزید محنت اور لگن سے پڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں پر فخر ہے، پوری قوم ان کے لیے دعا گو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے