انتخابات 2029 میں ہوں گے، مولانا حکومتی اقدامات کو سراہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات 2029 میں ہوں گے۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بزرگ اور قابل احترام سیاست دان ہیں، مولانا کو چاہیے کہ حکومت کے بہتر معاشی اقدامات کو سراہیں جن کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، تجارتی خسارہ کم اور روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، یہ وقت بیان بازی کا نہیں ہے، سیاست پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غیرجانبدارانہ انتخابات کرائے جائیں جس سے اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ادارے انتخابات سے دور رہیں، کوئی مداخلت نہ کریں جب کہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی طرف سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے