لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امام حسین کی شخصیت سے ہمت، عزم، حوصلے کا پیغام ملتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امام عالی مقام حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شخصیت سے صبر، ہمت، عزم اور حوصلےکا پیغام ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔
Short Link
Copied