سینیٹ

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کو سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا، سینیٹ اجلاس میں سینیٹر طلال چوہدری نے بل پیش کیا تھا، جسے ایوان بالا نے منظور کرلیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔

بل پیش کرتے وقت اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو بل لانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سلیکشن کمیشن آف پاکستان بن چکا ہے، یہ بل چوری چوری اس ایوان میں پیش کیا گیا جو براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ ہے جس کے ججوں کی اکثریت نے فیصلہ دیا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، تھی اور رہے گی۔

ترمیمی بل کے تحت اب انتخابی نشان کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفیکیٹ جمع نہ کروانے والا آزاد امیدوار تصور ہوگا۔ جبکہ مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعدازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی اور کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے