ترجمان دفتر خارجہ

المواصی سیف زون پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے المواصی کو خود سیف زون قرار دیا تھا، سیف زون پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی فوج کی جانب سے 10ستمبر کو غزہ کے المواصی کیمپ پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنا رہی ہےاور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ گزین فلسطینیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ المواصی سیف زون میں اسرائیلی حملوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیل نے المواصی کو خود سیف زون قرار دیا تھا، سیف زون پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا عکاس ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ اسرائیل کےخلاف جنگی جرائم کے ارتکاب پر کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے