اللہ کا شکر ہے پاکستان کی تنزلی کا سفر رک گیا، نواز شریف

نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔

تصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ مخلوقِ خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے طور پر میرا اور پارٹی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے