شہباز شریف

افواجِ پاکستان کی آپریشنل تیاریوں پر وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی وار گیم کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرِاعظم کو وار گیمز اور ملک کی سلامتی سے متعلق خطرات کے حوالے سے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کے تین ارکان کے علاوہ آرمی چیف اور اعلی عسکری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی سطح پر اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے سے متعلق پاک فوج کے کردار کو سراہا اور فوج کی آپریشن تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ عسکری قیادت کا کہنا تھ اکہ پاک فوج کو قومی سلامتی کے تمام چیلنجز کا علم ہے اور وہ اس حوالے سے ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ قومی سلامتی یقینی بنانے اور دشمنوں کے جارحانہ عزائم کی ناکامی کے لیے استعداد میں اضافے کا عمل جاری رہے گا۔

بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ بھرپور کامیابی صبر و استقامت ہی سے ملتی ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کیلئے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔ گوگل نے پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ نئے سیکریٹری آئی ٹی کے تقرر کا عمل شفاف ہے۔ آئندہ سال آئی ٹی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے