اعتزاز احسن کا حکومت سے مریم نواز کی حفاظت کا مطالبہ

اعتزاز احسن

لاہور (پاک صحافت) اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی حکومت سے مریم نواز کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ وہ سیاست میں نئی ہیں انہیں کچھ ہوا تو ملک میں بڑی سطح پر انتشار پھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے والد باہر ہیں وہ اکیلی سیاسی جنگ لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کم عرصے میں بڑی کامیابیاں اور مقبولیت حاصل کی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مریم نواز کی حفاطت کرے اگر انہیں کچھ ہوا تو ملک میں کھلبلی مچ جائے گی۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو پیپلزپارٹی پر غصہ نہیں ان پر ہے جنہیں انہوں نے ایکسٹینشن دی۔ اگر انقلاب لانا ہے تو نواز شریف کو وطن واپس آنا ہوگا کیونکہ باہر بیٹھ کر انقلاب نہیں لایا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے