اویس شاہ

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کا بھی الیکشن کمیشن کو خط

کراچی (پاک صحافت) اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے، پارلیمانی نظام کی سالمیت اور آزادی برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ نافذالعمل ہے، الیکشن کمیشن کی قانونی ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرے، سندھ اسمبلی کی خود مختاری برقرار رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کرے۔

واضح رہے اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

میں نہیں سمجھتی کہ بانیٔ پی ٹی آئی پنجاب میں مقبول ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے