راجہ پرویز اشرف

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ہر وہ انسان دُکھی ہے جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ہر وہ انسان دُکھی ہے جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف فلسطین کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ انسانیت کا اور انسانی حقوق کے احترام کا درس دیتے نہیں تھکتے مگر جب فلسطین کی بات ہوتی ہے تو وہ سب کچھ بھول جاتے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آج ساری انسانیت کو اسرائیل کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔ ہم نے اپنے معاملات کو بہت الجھالیا ہے۔ ہمیں مسائل کا جس طرح سامنا کرنا تھا اس طرح نہیں کر رہے۔ یہ اسماعیل ہنیہ کا قتل نہیں بلکہ عالمی اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ کہاں گئی اقوام متحدہ؟ کہاں ہے عالمی عدالتِ انصاف؟ کہاں گئے انسانی حقوق کی بات کرنے والے ادارے؟۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ہم سے کیوں ڈرے گا۔ ہم تو خود چھوٹی چھوٹی باتوں پر منقسم ہیں۔ جب ہم میں اتحاد نہیں ہوگا تو ہماری بات کون سنے گا؟ ہم اس طور الجھ گئے ہیں کہ ہمیں خود بھی پتا نہیں کہ ہم کہاں ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے