اسلحہ و شراب کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سول جج شائستہ خان کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ایس ایچ اوبھارہ کہو کو کل علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جج شائستہ کنڈی نے اسلحہ اور شراب کی برآمدگی کے کیس میں 29 جولائی کو ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس فائنل اسٹیج پر ہے، ان کی مصروفیت تو رہے گی مگر عدالت نے بھی اپنا کام کرنا ہے، عدالت کو انڈر ٹیگنگ دے دیں کہ علی امین گنڈاپور کب عدالت میں پیش ہوں گے؟

علی امین گنڈا پور کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ 4 ستمبر کی تاریخ دے دیں، علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہو جائیں گے، وہ آج ضلع کرم میں ایک جرگے میں شریک ہیں، عدالت دیکھے کہ کیس میں ان کا کردار کیا ہے۔

اس پر جج شائستہ کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 4 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 ستمبر کی انڈر ٹیکنگ کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری نہیں کر رہی، اگر علی امین گنڈاپور کے خلاف کچھ نہیں تو بہادر بنیں اور 342 کا بیان ریکارڈ کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے