اسلام آباد، مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر شدید آگ لگ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب آگ لگ گئی ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

شدید گرمی کے سبب مارگلہ کی پہاڑیوں پر پے درپے آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ای الیون کے بالکل سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔

بعد ازاں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔ سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگل کی آگ روکنے اور اس کو بھجانے کے لیے خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے