اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کے ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں اہم ترین غیرملکی شخصیات کی آمد اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی حکومت ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی، رینجرز اہلکاروں کو اہم سرکاری عمارتوں کے باہر تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہو گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا۔ اس اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے