کیپٹل پولیس

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، عدالتوں کے باہر مظاہروں پر پابندی عائد

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ، جبکہ عدالتوں کے باہر مظاہروں پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔ ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق عدالتی احاطےمیں صرف وکلا،صحافی اورمتعلقہ افراد کوداخلےکی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔  ترجمان کے مطابق   دہشتگردی سمیت دیگر خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 21 رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے