زلزلہ

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، پشاور، شمالی وزیرستان، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ چارسدہ، صوابی، پارا چنار، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی ہے جو 98 کلومیٹر کی زیرِ زمین گہرائی میں آیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے