لاہور (پاک صحفات) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں رٹ کی ہے، جنوبی افریقہ کی تائید کرتے ہیں، توقع ہے عالمی عدالت انصاف کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا ملے گی۔ مسجد اقصٰی کے امام دس دن میں پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حجاج کی سہولیات بہتر کرنے کے لئے بات ہوئی ہے۔ حج اخراجات میں ایک لاکھ روپےکمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے الیکشن کے لئے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان سے بات کرے۔