مریم نواز

ارشد ندیم نوجوانوں کیلئے محنت سے کامیابی کی ایک درخشاں مثال ہے، مریم نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نوجوانوں کے لیے محنت سے کامیابی کی ایک درخشاں مثال ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر اور پیٹرول بم نہیں دیکھنا چاہتی، نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ، کتابیں اور اعلیٰ ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ فرض ہے، حکومت نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیوز کے تحت نوجوانوں کے لیے متعدد پروگرام ہیں، نوجوان طلبہ کے لیے ای اور پیٹرول بائیکس دی گئیں، دوسرا مرحلہ بھی جلد آئے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی ٹریننگ دی جا رہی ہے، مسلم لیگ ن نوجوانوں کو پھر لیپ ٹاپ اسکیم دے رہی ہے، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے جَلد وظائف بھی دیے جائیں گے، کسی نوجوان کی تعلیم میں فیس کی کمی آڑے نہیں آئے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی توانائی اور صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے بے حد اہم ہیں، یقین ہے ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے ملک کو ترقی یافتہ قوم بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے