ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لائیو اسٹاک، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان کاروباری تعلقات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے کہا کہ لائیو اسٹاک اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی نے پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دیدیا

پشاور (پاک صحافت) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے