لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ابھی بھی اس پر قائم ہوں کہ میاں صاحب چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر آزاد اراکین حکومت بنا سکتے ہیں تو بڑے شوق سے بنائیں، اگر آزاد اراکین اکثریت دکھا دیں گے تو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر آزاد اراکین ایوان میں اکثریت ثابت نہ کر سکے تو پھر دیگر جماعتوں کو حکومت بنانے کا حق ہے، جو بھی آزاد اراکین اُن کو جس کی سپورٹ بھی حاصل ہے، وہ حکومت بنائیں اور چلائیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں اکثریت حاصل ہے، آزاد اراکین ملانے کے بعد قومی اسمبلی میں ہماری کُل تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے، نئی حکومت کو کسی تاخیر کے بغیر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہو گا، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں آئی ایم ایف سے معاہدہ بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، ٹائم کم ہے چیلنجز بے پناہ ہیں، مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہے، 2018 میں سعد رفیق کے رزلٹ کو سپریم کورٹ میں روکا گیا، رات کو دس بارہ فیصد رزلٹ آنے پر ون سائیڈ شور مچایا گیا، سعد رفیق ہار گئے انہوں نے کھلے دل سے شکست قبول کی۔