فیصل واوڈا

اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلا جائے گا۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب کچھ ہوا تو معاملہ آرمی کورٹ میں چلا جائے گا، پچھلی بار جب گنڈاپور آئے تھے تو ان کے موبائل کے سگنل نہیں مل رہے تھے، ان کو پیسٹری کھلائی تھی، اس بار وِپڈ کریم کے ساتھ پیسٹری کھلائی جائے گی۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی کے پی سرکاری وسائل استعمال کر رہےہیں، قانون میں لکھا ہے کہ ڈی چوک نہیں آنا، لیکن ان کو یہیں آنا ہے، یہ سرکاری لوگوں کو لا کر خوار کر رہے ہیں، اپنے بچوں کو کیوں نہیں لا رہے؟ ایک صوبے کے وسائل استعمال کرتے ہوئے آپ وفاق پر چڑھائی نہیں کر سکتے، اکسایا وزیراعلی نے ہے تو وزیراعلی اور بانی پی ٹی آئی کیخلاف پرچہ کٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ غبارے سے ہوا نکالے، حکومت پی ٹی آئی کو مخصوص جگہ دے، بانی پی ٹی آئی کا احتجاج پانی کا بلبلہ ہے، مچھر پارٹی کے مچھر پروٹیسٹ کو مارنے کیلئے تلوار نکال لی، پی ٹی آئی کی اسٹریٹیجی یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے