اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اب شریعت کارڈ کا استعمال کیا جارہا ہے، یہ سیاسی فائدے کیلئے کس حد تک جاسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشری بی بی کے بیان پر ردعمل میں ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ باتیں وہ کہہ رہے ہیں جن کی ساری زندگی عین شریعت ہے، ماشاءاللہ، ان سے گھڑی لے کر بیچ سکتے ہو، کروڑوں کا منافع بنا سکتے ہو۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اب سٹوری فلوٹ کر دی گئی ہے کہ باجوہ نے کسی سے بات کی اس نے کسی اور سے بات کی۔
Short Link
Copied