اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو جوتے کی نوک سے اقتدار سے باہر کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید جن کے جوتے چاٹتے رہے ہیں اب انہیں آنکھیں دکھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے شیخ رشید کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا چوہا مگر مچھ میں چھپ کر سیاست کر رہا ہے، پنڈی کے عوام شیخ رشید کی گٹر سیاست کو دفن کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید احمد نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، 17 جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔
Short Link
Copied