آصف زرداری، نواز شریف سے ملاقات کیلئے دبئی پہنچ گئے

آصف زرداری نواز شریف

دبئی (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ ان دنوں ن لیگ کے قائد نواز شریف بھی دبئی میں موجود ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آرہی ہیں جب قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 برس کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

جس کے بعد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے