کوٹلی (پاک صحافت) آزادکشمیر میں مسافر بس کو خونریز حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں دو درجن سے زائد مسافر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سات افراد شدید زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں پیش آیا، مسافر کوچ ضلع راولاکوٹ سے کوٹلی آرہی تھی کہ منجیاڑی کے قریب گہری کھائی میں گرگئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو حکام حادثہ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور آپریشن شروع کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 16 افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑا ہے۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بلوچ پہنچادیا گیا ہے۔ مسافر بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔