لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے آزاد کشمیر کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ہونے والی دھاندلی اور جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو فارورڈ کہوٹہ کے علاقے شیخ سولی پرائمری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر دھاندلی کی ہے۔ جہاں پولنگ افسران کی نگرانی میں جعلی ووٹ کاسٹ ہورہے ہیں۔
مریم نواز نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ یہ پولنگ عملے کی ویڈیو ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے حق میں بیلٹ پر ٹھپے لگارہا ہے۔ یہی کام برابر میں لڑکیوں کے اسکول میں بنے پولنگ اسٹیشن پر بھی ہوا۔ یہ ویڈیو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ایک اہلکار نے بنائی جو پولنگ عملے کو دھاندلی سے روک رہا تھا۔
Video of polling staff stamping ballots for PTI at Sheikh Soli primary school polling station, Forward Kahuta. Same was done at the girls school next door.
This video was made by a FC constable who was stopping them. pic.twitter.com/09VrVRrUCM— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 27, 2021