ایاز صادق

آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نا گزیر ہے، ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ’ورلڈ نیوز ڈے‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد میڈیا ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نا گزیر ہے۔ ایاز صادق نے میڈیا اداروں، صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔

اُنہوں نے کہا کہ سچائی کو فروغ دینے میں صحافت کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اورجعلی خبروں کے پھیلاؤ کا سدباب کرنا چیلنج ہے اور ایسی صورتِ حال میں جمہوریت، شفافیت اور معاشرے میں جوابدہی کے فروغ میں میڈیا کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحقیقی اور حقائق پر مبنی صحافت جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ سچائی کو سامنے لانے کے لیے صحافیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی ملک میں آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

(پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے، ذرائع کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے