آبادی کی شرح کم ہو رہی تھی، لیکن پھر اضافہ دیکھنے کو ملا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہو گا۔ اسلام آباد میں پارلیمانی فورم برائے آبادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بٹھایا گیا ہے، ہمیں قومی ایجنڈے پر مل کر بات کرنا ہو گی اور حل نکالنا ہو گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج افرادی قوت کے بجائے کوالٹی کی بات کی جا رہی ہے، صرف آبادی کی نہیں بہتر صلاحیتوں کی بھی ضرورت ہے، پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح کم ہو رہی تھی لیکن پھر سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء سے یہ شرح 2.4 فیصد تھی اور اب 2.5 فیصد سے زیادہ ہے، یہ قومی ترقی اور قومی مفاد کیلئے ایک چیلنج ہے، ہمیں پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آبادی کی وسائل سے مطابقت بہت ضروری ہے، ہمیں صحت مند، ہنر مند اور تعلیم یافتہ قوم پیدا کرنی ہے، قومی صحت ایمرجنسی کی ضرورت ہے، وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خواندگی کی شرح 60 فیصد ہے، تعلیم کے شعبے میں بڑے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت ہے، دنیا میں ماں کی تعلیم اور بچوں کی پیدائش میں تناسب ہوتا ہے، تکنیکی شعبوں کو بہتر بنانا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے