اویس لغاری

آئی پی پیز سے معاہدہ ختم نہیں کرسکتے، نئی شرائط پرآمادہ کررہے ہیں۔ اویس لغاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم نہیں کریں گے لیکن حکومت آئی پی پیزکو نئی شرائط پرآمادہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کی وجہ آئی پی پیز کی پالیسی نہیں بلکہ ملک کے معاشی حالات ہیں، دو ماہ میں آئی پی پیز پر قوم اچھی خبر سنے گی۔ بجلی کی قیمت خطےکےممالک کے مسابق لائیں گے، ملک میں بجلی کی پیداواری قیمت زیادہ نہیں ہے، بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ بجلی گھروں کا کرایہ فی یونٹ بجلی کو مہنگا بنا رہا ہے۔ اگرسندھ حکومت پنجاب جیسا ریلیف دے تو دس ارب روپے لگیں گے۔ چین کے بجلی کارخانے مقامی کوئلہ پرمنتقل ہوں گے، چینی قرضوں کی ری پروفائلنگ کی جائے، پنجاب نے سستی بجلی کے لیے 45 ارب روپے مختص کئے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیزمعاملےپربینڈ باجا زیادہ نہیں بجا سکتے، ذمہ دار حکومت ہے اور ذمہ داری سے کام کریں گے، چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے سے ہٹا نہیں جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے