پشاور (پاک صحافت) 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث اساتذہ اور دیگر عملہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 22 اساتذہ و عملہ کے ارکان کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق اساتذہ پر 9 مئی کے واقعات میں حصہ لینے کا الزام ہے، اساتذہ اور عملہ کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں محکمہ تعلیم کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار کو معطل کیا گیا تھا۔
Short Link
Copied