عظمی بخاری

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا چہرہ عیاں ہو چکا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے کوچ کا بدنما چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا۔ لاہور میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت کا 9 مئی کی ناکام بغاوت پر انکوائری کمیشن بنانا مضحکہ خیز ہے، خود ہی مجرم خود ہی منصف اس سے بڑی بے شرمی کیا ہو سکتی ہے؟

صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے کے پی حکومت کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے کر مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب 9 مئی کے ملزمان انکوائری کمیشن کے لیے خود ہی ایکٹ لائیں گے، خود منصف بن جائیں گے، 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداء کے مجسمے جلانے کے ہولناک مناظر پوری دنیا نے دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ سوا سال بعد بھی عدالتوں میں 9 مئی کے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں، برطانیہ میں فسادات کے بعد عدالتوں نے 3 دن میں کئی ملزمان پر فردِ جرم عائد کی، سزائیں سنائیں، پاکستان میں عدالتیں 9 مئی کے ایک بھی ملزم کو سزائیں نہیں دے سکیں، شہداء کے لواحقین آج بھی پاکستان کے نظامِ عدل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے