9 مئی کے حملوں میں ملوث مجرموں کے اعترافی بیان سامنے آگئے

نو مئی

اسلام آباد (پاک صحافت) 9 مئی کے حملوں میں ملوث مجرموں کے اعترافی بیان بھی سامنے آگئے، ایک مجرم جان محمد خان نے کہا کہ اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر شرٹ کو جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مجرم شان نے کہا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر سیاسی رہنماؤں کے ورغلانے پر جناح ہاؤس جا کر توڑ پھوڑ کی۔ مجرم داؤد خان نے کہا کہ اس نے یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ مجرم حاشر نے اعتراف کیا کہ اس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا، حملے کی منصوبہ بندی زمان پارک میں یاسمین راشد کی قیادت میں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مجرم عاشق خان نے بھی کہا کہ اسے حملوں کی تربیت زمان پارک میں ملی۔ یاد رہے کہ سانحۂ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 2 تا 10 سال قیدِ با مشقت کی سزائیں سنادی گئی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان اور محمد عمران محبوب کو 10 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے